سعودی طالبعلم نے اسرائیلی پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا

جمہوریہ چیک میں منعقدہ 50 ویں کیمیا اولمپکس مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران سعودی عرب کے طالبعلم نے اسرائیل کے پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا

1022298
سعودی طالبعلم نے اسرائیلی پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا

جمہوریہ چیک میں منعقدہ 50 ویں کیمیا اولمپکس مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات پر سعودی عرب کے طالبعلم نے اپنی دھاک بٹھا دی۔

بدر سلمان نامی سعودی عرب  کا طالبعلم اپنا میڈل وصول کرنے کے لئے اسٹیج پر آیا تو اس کے بعد اسٹیج پر آنے والا اسرائیلی طالبعلم اسرائیل کا پرچم اٹھائے اس کے ساتھ آ کھڑا ہوا۔

تاہم سلمان نے اسرائیل کے پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا اور اپنی جگہ تبدیل کر لی۔

سعودی طالبعلم کی اس حرکت پر ہال میں موجود بعض انسانوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔

تاہم سلمان کو سب سے زیادہ داد سوشل میڈیا پر ملی۔

خاص طور پر مسئلہ فلسطین  کے حامی ایکٹیوسٹوں نے بدر سلمان  کے طرز عمل کی دل کھول کر تعریف کی۔



متعللقہ خبریں