ایران کا نظام حکومت کے نہیں بلکہ مافیا کے ہاتھوں میں لگتا ہے: پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےایرانی رہنماؤں کی دولت اور ان کی بدعنوانی سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو کوئی حکومت نہیں بلکہ مافیا سے ملتی جلتی چیز چلا رہی ہے

1017262
ایران کا نظام حکومت کے نہیں بلکہ مافیا کے ہاتھوں میں لگتا ہے: پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن ایرانی نظام کو اعلی ترین سطح پر نشانہ بنانے سےخوف زدہ نہیں ہے۔

 اُن کا اشارہ ایران میں عدلیہ کے سربراہ علی صادق لاریجانی پر واشنگٹن کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی جانب تھا۔

 پومپیو کے مطابق، یہ نظام ایرانی عوام کے لیے ایک بھیانک خواب کی حیثیت رکھتا ہے۔

کیلیفورنیا میں ایرانی  برادری  سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی رہ نماؤں کی دولت اور ان کی بدعنوانی سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو کوئی حکومت نہیں بلکہ مافیا سے ملتی جلتی چیز چلا رہی ہے۔

پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر روحانی اور وزیر خارجہ ظریف بین الاقوامی سطح پر مُلّائیت کے فریبی نظام کے دو چمکتے دمکتے چہرے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں احتجاج کرنے والوں کے لیے اپنی حمایت  باور کراتے ہوئے کہا کہ یہ امر ایرانی عوام  سے وابستہ ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا تعیّن کریں۔

پومپیو نے زور دے کر کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کی آواز کی حمایت کرے گا جس کو طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں