امریکی اور روسی وزراء خارجہ کی شام کے حوالے سے بات چیت

پومپیو اور لاوروف   کی یہ ملاقات گزشتہ  ہفتے  امریکی اور روسی صدور کی فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں  ملاقات کے دوام کی خصوصیت  رکھتی ہے

1017532
امریکی اور روسی وزراء خارجہ کی شام کے حوالے سے بات چیت

امریکی  وزیر خارجہ  مائیک پومپیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

امریکی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور روسی  وزراء خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو میں شام کے جنوبی علاقوں کے واقعات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ   کے معاملات میں دونوں ملکوں کے درمیان رابطے  سمیت متعدد موضوعات زیر ِ غور آئے ہیں۔

نوریٹ نے تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ پومپیو اور لاوروف   کی یہ ملاقات گزشتہ  ہفتے  امریکی اور روسی صدور کی فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں  ملاقات کے دوام کی خصوصیت  رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں زیرِ غور آنے والے معاملات میں  روس  کی شام کے جنوب مغربی علاقوں کے حوالے سے   دیے گئے وعدوں  کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی شامل تھا۔  علاوہ ازیں شام میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں رابطے قائم کرنے  کی سوچ پر عمل درآمد  اور بین   الاحکومتی طور پر کنٹرول نہ کی جانے والی فلاحی  تنظیموں کے درمیان  ڈائیلاگ کے قیام کے معاملے میں  مشترکہ اہداف پر  بھی بات چیت  بھی مذکورہ مذاکرات کا حصہ تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں