نیٹو، ترکی کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کے خلاف تعاون کرے گا

میثاق ترکی کی جنوبی سرحدوں سے اس ملک کو در پیش دہشت گردی کے خطرات کے خلاف اقدامات  میں اضافہ کرے گا

1010629
نیٹو، ترکی کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کے خلاف تعاون کرے گا

نیٹو نے ترکی کی جنوبی سرحدوں  سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تدابیر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

میثاق نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں رکن ممالک کے صدور کے یکجا ہونے والے سربراہی اجلاس کے پہلے روز کی کاروائی کو ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پورا کیا ہے۔

اعلامیہ کی تئیسویں شق میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ میثاق ترکی کی جنوبی سرحدوں سے اس ملک کو در پیش دہشت گردی کے خطرات کے خلاف اقدامات  میں اضافہ کرے گا اور یہ انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھے گا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "ترکی کے خلاف بالسٹک میزائلو ں کے ممکنہ خطرات کا تعاقب کرتے ہوئے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ "

 جبکہ میثاق کے تمام  تر ارکان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون  کے ماحول میں کام کر رہے ہیں، یہ تمام تر خطرات اور چیلنجز کے خلاف اتحاد کی حالت میں ہیں۔



متعللقہ خبریں