میکسیکو: مسلح حملے، 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی

مونٹیری میں ریستورانوں اور باروں میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملے، 15 افراد ہلاک، 9 زخمی

1009016
میکسیکو: مسلح حملے، 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی

میکسیکو کے شمالی شہر مونٹیری  میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

نیوو لیون اٹارنی جنرل دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مونٹیری میں ریستورانوں اور باروں میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کئے گئے۔

حملوں میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

اٹارنی دفتر  کے حکام میں سے ایک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حملوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مونیٹری میں  سال 2011 میں بھی ایک بار پر  مسلح حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں