برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا کو رہائی نہیں ملے گی :عدالت کا فیصلہ

برازیل کی ایک اپیل کورٹ نے زیر حراست سابق صدر لولا ڈی سلوا کی رہائی کا حکم منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈی سلوا کو جیل میں ہی رہنا چاہیے

1008712
برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا کو رہائی نہیں ملے گی :عدالت کا فیصلہ

برازیل کی ایک اپیل کورٹ نے زیر حراست سابق صدر لولُا ڈی سلوا کی رہائی کا حکم منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈی سلوا کو جیل میں ہی رہنا چاہیے۔

 عدالت نے  فیصلے کی وجہ یہ بتائی  ہے کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ کوئی جج جنوری میں اپیل کورٹ کی طرف سے سنائے گئے متفقہ فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔ برازیل کی ایک اعلیٰ اپیل کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ لولا ڈی سلوا جیل میں ہی رہیں گے۔

 قبل ازیں اسی عدالت کے ایک جج نے حکم دیا تھا کہ سابق صدر کو فوراًﹰ رہا کر دیا جائے۔

 لولا ڈی سلوا کو بدعنوانی اور  مالی بے قاعدگیوں کے جرم میں  سزائے قید سنائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں