اگر یہ مطالبات دادا گیری ہیں تو پوری دنیا دادا گیر ہے: مائیک پومپیو

اگر شمالی کوریا سے ہمارے مطالبات دادا گیری ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پوری دنیا دادا گیر ہے کیونکہ جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ہے: مائیک پومپیو

1008213
اگر یہ مطالبات دادا گیری ہیں تو پوری دنیا دادا گیر ہے: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جنوبی کوریا  اور  جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے مذاکرات میں ہم نے شمالی کوریا سے  جو مطالبات   کئے ہیں وہ منصفانہ ہیں۔

پومپیو نے منعقدہ پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ  سے جاری کردہ بیان  کا جواب دیا جس میں کہا گیا ہے کہ "جوہری اسلحے کی صفائی کے لئے یک طرفہ اور دادا گیری جیسے مطالبات کئے گئے ہیں"۔

پومپیو نے کہا ہے کہ اگر یہ مطالبات دادا گیری ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پوری دنیا دادا گیر ہے کیونکہ جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ہے۔

ٹوکیو میں مذاکرات میں انہوں نے اپنے  جنوبی کوریا اور جاپان کے ہم منصبوں کو دورہ شمالی کوریا کے نتائج کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور  پیانگ یانگ میں اپنے دورے کو موئثر قرار دیا ہے ۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جوہری اسلحے کی صفائی کے لئے ٹائم ٹیبل کے تعین کا  کام جاری ہے اور حتمی اور قابل ثبوت جوہری صفائی تک پابندیاں جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں