قومی سکیورٹی ایجنسی ایذا رسانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

کیا کہنے، قومی سکیورٹی ایجنسی نے 680 ملین فون ٹیپنگ کو ڈیلیٹ کر دیا اور اب تکنیکی  غلطی کو بہانہ بنا رہی ہے۔ اس قدر بڑے پیمانے پر رذالت  اور ایذا رسانی کا سلسلہ جاری ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

1005421
قومی سکیورٹی ایجنسی ایذا رسانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سکیورٹی ایجنسیNSA  کو ایذا رسانی کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

NSA   کی طرف سے تکنیکی خرابی کی وجہ سے غیر ملکی جاسوسی کی ٹیلی فون ریکارڈ نگ سمیت دیگر ڈیٹا بیس کے تلف ہونے کا اعلان کئے جانے کے بعد ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں NSA   کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ " کیا کہنے، NSA   نے 680 ملین فون ٹیپنگ کو ڈیلیٹ کر دیا اور اب تکنیکی  غلطی کو بہانہ بنا رہی ہے۔ اس قدر بڑے پیمانے پر رذالت  اور ایذا رسانی کا سلسلہ جاری ہے"۔

واضح رہے کہ NSA   نے  اعلان کیا تھا کہ بعض تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے بعض اختیار نہ رکھنے والے افراد کے ایجنسی کی فون ریکارڈنگ سننے کا احتمال ہے لہٰذا   ایجنسی سال 2015 سے لے کر اب تک کی ٹیلی فون اور پیغامات کی ریکارڈنگ کو ڈیلیٹ کر دے گی۔

اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ آیا اس ریکارڈ میں سال 2016 میں روس کی امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت سے متعلق جاری تحقیقات میں ثبوت شمار کی جا سکنے والی ریکارڈنگ بھی موجود ہے یا نہیں۔

NSA زیادہ تر جاسوسی کی کاروائیوں پر نگاہ رکھنے کے لئے ملک کے اندر اور باہر ٹیلی فون ریکارڈنگ جمع کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں