امریکی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی کوریا ،کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  رواں  ہفتے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے جس کا مقصدجزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک کرنے کے لیے شروع  کردہ  کوششوں کا جائزہ لینا ہے

1004682
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی کوریا ،کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  رواں  ہفتے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے۔

 وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ملاقات اور مذاکرات کا مقصدجزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک کرنے کے لیے شروع  کردہ  کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔

ترجمان کے بقول، پومپیو ممکنہ طور پر 5جولائی کو کم جونگ اُن اور اُن کی ٹیم سے پیونگ یانگ میں ملیں گے۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی کوریا کے حالات میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور گزشتہ آٹھ ماہ سے کوئی نیا میزائل تجربہ نہیں کیا گیا۔

 پومپیو آئندہ ہفتے کے روز شمالی کوریا سے جاپان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں