افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں ایک اہم معاہدے پر اتفاق

صدرِ راونڈا: جنگوں اور جھڑپوں  تلے دبے ہونے والے خطہ افریقہ  کو اس معاہدے کی بدولت خوشحالی سے ہمکنار ہونے میں مدد ملے گی

1004820
افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں ایک اہم معاہدے پر اتفاق

موریطانیہ کے دارالحکومت نوواک شوت میں منعقدہ 31 واں افریقی یونین سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

راؤنڈا کے صدر جو کہ افریقی یونین کے موجودہ صدر بھی ہیں  نے  اجلاس کے اختتام  پر پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہو ئے کہا کہ افریقہ کانٹی نینٹل  فری  ٹریڈ ایریا  معاہدہ اس اجلاس کے نمایاں عناصر  میں سے ایک تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے  پر 5 نئے رکن ممالک نے بھی دستخط کیے ہیں،  جنگوں اور جھڑپوں  تلے دبے ہونے والے خطہ افریقہ  کو اس معاہدے کی بدولت خوشحالی سے ہمکنار ہونے میں مدد ملے گی۔

افریقی یونین امن و سلامتی کونسل   کے اس سربراہی اجلاس میں لیبیا ، صومالیہ اور جنوبی  سوڈان کی طرح کے ممالک کو سفارشاتی نوعیت کے فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

موریطانیہ  کی میزبانی  میں پہلی بار منعقدہ  اس اجلاس میں 22 ممالک کے صدور، مصر، الجزائر، صومالیہ اور کیمرون  کے وزراء اعظم جبکہ مراکش اور انگولہ کے وزراء خارجہ نے شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں