امریکہ: ہم ایک سال کے اندر شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام ختم کر دیں گے

واشنگٹن انتظامیہ ایک سال کے اندر شمالی کوریا کے جوہری اسلحے اور بیلسٹک میزائل پروگرام  کو ختم کرنے کا پلان رکھتی ہے: جون بولٹن

1004003
امریکہ: ہم ایک سال کے اندر شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام ختم کر دیں گے

امریکہ کے وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل  کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ ہم ایک سال کے اندر شمالی کوریا کے جوہری اسلحے اور بیلسٹک  میزائل پروگرام کو ختم کرنے کا پلان رکھتے ہیں۔

 سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل پر "فیس دی نیشن " نامی پروگرام میں جاری کردہ بیان میں بولٹن  نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایک سال کے اندر شمالی کوریا کے جوہری اسلحے اور بیلسٹک میزائل پروگرام  کو ختم کرنے کا پلان رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے باشندے پابندیوں کے جلد از جلد خاتمے، جنوبی کوریا اور جاپان سے امداد کی آمد   اور شراکت داریوں کے منتظر ہیں۔

بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم مضبوط قدموں کے ساتھ  پیش قدمی کر رہی ہے اور شمالی کوریا نے ماضی  میں جو کچھ کیا ہے ہم سب کو اس کا احساس ہے۔



متعللقہ خبریں