سعودی عرب نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرلیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لئے کیا گیا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

1003369
سعودی عرب نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  درخواست پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ان کی درخواست پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لئے کیا گیا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

 وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سعودی عرب ضرورت پڑنے پر تیل کی پیدوار بڑھانے پر آمادہ ہے۔ جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سعودی عرب دو ملین بیرل تیل کی اضافی پیدوار شروع کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی صورت حال کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی کمی ہو گئی تھی جس کے باعث انہوں نے سعودی فرامانروا شاہ سلمان سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب سےتیل کی پیداوار 20لاکھ بیرل اضافے کی درخواست کی ہے ۔ ٹرمپ کے مطابق شاہ سلمان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ تیل کی موجودہ قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

گزشتہ ہفتے اوپیک ممالک کے اجلاس میں بھی تیل کی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعللقہ خبریں