روسی و امریکی صدور نے ملاقات کا عندیہ دے دیا،جلد ہونے کا امکان

روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سربراہی ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے جس کا اعلان کریملن نے کیا

1001255
روسی و امریکی صدور نے ملاقات کا عندیہ دے دیا،جلد ہونے  کا امکان

روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سربراہی ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان کریملن حکام کی جانب سے کیا گیا  تاہم   ملاقات کی تاریخ اور مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

 پوٹن کے  مشیر  یوری اُشکوف کے مطابق، ملاقات کی تاریخ اور مقام بھی طے پا چکا ہے۔

 اشکوف کے مطابق دونوں رہنما کسی تیسرے ملک میں ملاقات کریں گے۔

 انہوں نے یہ اعلان ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر  جان بولٹن سے ملاقات کے بعد کیا۔  واضح رہے کہ میڈیا میں کئی ہفتوں سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات آئندہ ماہ ویانا میں ہو گی۔



متعللقہ خبریں