آج عید الفطر دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں ترک باشندوں نے شہیدلِک جامع مسجد میں نماز عید ادا کی

992945
آج عید الفطر دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج عید الفطر دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں ترک باشندوں نے شہیدلِک جامع مسجد میں نماز عید ادا کی۔

نماز کے بعد برلن میں ترکی کے سفیر علی کمال آئیدن  نےجرمنی میں مقیم ترک باشندوں سے عید ملی ۔

بوسنیا ہرزیگوینیا میں بھی دارالحکومت سراجیوو  کی غازی خسرو بے جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

مقدونیہ اُسکُپ میں پہلے تاریخی ترک بازار میں واقع مراد پاشا جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی اور بعد میں مسلمانوں نے ایک دوسرے سے عید ملی۔

آذربائیجان اور ترکمانستان میں بھی نماز عید دینی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی۔

دنیا کے بھاری ترین مسلمان معاشرے کے مالک 260 ملین آبادی والے ملک انڈونیشیا میں بھی مساجد نمازیوں سے بھر گئیں۔

کرغستان، روس ،عراق  اور فلسطین میں بھی   نماز عید کو دینی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کیا گیا اور دعائیں مانگی گئیں۔



متعللقہ خبریں