گواتیمالا، آتشی پہاڑ کے لاوا سے مزید ہلاکتوں کی اطلاع

حکام   کو آتشی پہاڑ پر کے متحرک ہونے کا علم  اتوار کی صبح ہو گیا تھا   تا ہم انہوں نے علاقے سے انخلاء کا فیصلہ   نہ کیا

988430
گواتیمالا، آتشی پہاڑ کے لاوا سے مزید ہلاکتوں کی اطلاع

 

گواتیمالا میں فیوگیو  آتشی  پہاڑ  پر رونما ہونے والے دھماکوں سے   ہلاک   شد گان کی تعداد 190 تک بڑھ گئی ہے۔

گواتیمالا کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ مزید دس افراد  کی  نعشیں  برآمد ہوئی ہیں، جبکہ 200 کے قریب افراد  تا حال لا پتہ ہیں۔

خیال رہے کہ قومی آفات  ایجنسی کے اعلامیہ   واضح کیا گیا تھا کہ آتشی پہاڑ  پر دھماکوں سے  گرد و نواح کے دیہاتوں میں  گرنے والا لاوا  ابھی بھی گرم ہے ، علاوہ ازیں  نا مساعد موسمی  حالات  بھی  امدادی ٹیموں کے لیے خطرہ تشکیل  دے رہے ہیں، ان اسباب کی بنا پر  امدادی کاروائیوں کو وقفہ دیا  گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ حکام   کو آتشی پہاڑ پر کے متحرک ہونے کا علم  اتوار کی صبح ہو گیا تھا   تا ہم انہوں نے علاقے سے انخلاء کا فیصلہ   نہ کیا۔

تخمینہ  ظاہر کیا  جا رہا ہے کہ  آتش فشاں کے لاوا اگلنے  سے 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں