ٹرمپ۔یونگ اُن ملاقات کا مقام،تاریخ اور وقت متعین ہوگیا،تیاریاں جاری

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن کے درمیان پہلی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گی

986115
ٹرمپ۔یونگ اُن ملاقات  کا مقام،تاریخ اور وقت متعین ہوگیا،تیاریاں جاری

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن کے درمیان پہلی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گی۔

ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بتایا کہ ہم اس سربراہی ملاقات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات میں اہم  پیش رفت ہوئی ہے۔

سینڈرز کے مطابق، سنگاپور میں اس تاریخی سربراہی ملاقات کے سلسلے میں منصوبہ بندی جاری ہے اور امریکی اور شمالی کوریائی مذاکرات کار اس ملاقات کے بنیادی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے یکجا  ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  اس ملاقات کا مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک خطّہ بنانا ہے لیکن ابھی تک  ملاقات کے مکمل ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں