گوئٹے مالا:آتش فشاں پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک و زخمی

شمالی امریکی ملک گوئٹے مالا میں" فیوگو" آتش فشاں پھٹنے سے 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں

984906
گوئٹے مالا:آتش فشاں پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک و زخمی

وسطی  امریکی ملک گوئٹے مالا میں" فیوگو" آتش فشاں پھٹنے سے 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یہ اس سال میں دوسری بار ہے کہ آتش فشاں  سے لاوا  اگل  پڑا ہے۔

 محکمہ انسداد   قدرتی آفات  کے ترجمان نے بتایا  کہ مرنے والوں کا تعلق کاشت کاروں سے ہے جو کہ آتش فشاں کے جنوبی اطراف میں اس سے نکلنے والے لاوے کے بہاؤ میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آتش فشاں کے قریب اور اینٹیگاسمیت کئی شہروں سے 2ہزارافرادکو محفوظ مقام پر منتقل بھی کیاگیاہے۔

آتش فشاں سے انتہائی گہری راکھ اٹھ رہی ہے جس کی اونچائی 3763میٹر بلند ہے جس کے باعث شہری ہوا بازی  حکام  کو گوئٹےمالا سٹی کا بین الاقوامی  ہوائی اڈہ  بھی بند کرنا پڑگیاہے۔

اینٹیگا ہسپانوی نوآبادیاتی دورکا شہر ہے جوکہ ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام بھی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں