نائیجیریا: مسلح حملہ 15 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زامفارا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے

984517
نائیجیریا: مسلح حملہ 15 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زامفارا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ زامفارا کے پولیس ترجمان محمد شیخو کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

شیخو  کے مطابق حملے سے ڈر کر کثیر تعداد میں علاقے کے رہائشی علاقے کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں  اور حملے میں کثیر تعداد میں مویشی بھی تلف ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں وقتاً فوقتاً چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

صوبہ زامفارا  میں گذشتہ ہفتے کے مسلح حملے میں  26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں