میں مذاکرات سے خوش نہیں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میں مذاکرات سے خوش نہیں ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا نتیجہ نکلتا ہے فی الحال تو کافی لمبا مرحلہ طے کرنا ضروری ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

977098
میں مذاکرات سے خوش نہیں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری  مذاکرات سے عدم ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ مذاکرات سے قبل اوول آفس میں اخباری نمائندوں  کے سوالات کے جواب دئیے۔

امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات  کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ" میں مذاکرات سے خوش نہیں ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا نتیجہ نکلتا ہے فی الحال تو کافی لمبا مرحلہ طے کرنا ضروری ہے"۔

علاوہ ازیں ٹرمپ نے چینی الیکٹرانک اور ٹیلی کام سامان کی پیدا کنندہ کمپنی ZTE پر عائد پابندیوں کو اٹھائے جانے  کے بارے میں سمجھوتہ طے پانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ZTE کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں