ایران اور اسرائیل کے بیچ بڑھنے والے تناو پر پینٹاگون کا رد عمل

ایران  خطے میں انتشار  پھیلانے کے عمل  کو جاری رکھے ہوئے ہے، امریکہ

963716
ایران اور اسرائیل کے بیچ بڑھنے والے تناو پر پینٹاگون کا رد عمل

امریکی  وزارت دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ  نے ایران   پر کڑی نکتہ چینی کی  ۔

ترجمان  وائٹ نے ہفتہ وار پریس کانفرس میں ایران ۔اسرائیل کشیدگی  کے موضوع پر اخباری نمائندوں کو  بریفنگ دی۔

وائٹ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھنے والے تناؤ  سے پنٹا گون کو خدشات لاحق ہونے یا نہ ہونے  کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران  خطے میں انتشار  پھیلانے کے عمل  کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ملک  خطے میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے میں  سرگرم  ہے، یہ  اس مقصد کے ساتھ حزب اللہ اور حوثیوں  کو آلہ کار بنا  رہا ہے۔ یہ  چیز ہمارے  لیے باعثِ اندیشہ ہے، جہاں پر ایران ہوتا ہے وہاں پر انتشاری  ماحول  جنم  لیتا ہے۔ لہذا شام ایک پیچیدہ جنگ  کا میدان ہے اور ایران  یہاں پر  اپنے  اثرِ رسوخ کا استعمال کر رہا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی ممکنہ جھڑپ کی صورت میں امریکہ کا کردار کیا ہونے  پر  مبنی ایک سوال    کا جواب دیتے ہوئے وائٹ نے بتایا کہ ، ہم، ہمیشہ اپنے تحفظ کے  حصول  میں کوشاں رہتے ہیں تا ہم شام  میں  امریکہ کا واحد مشن داعش  کے خلاف جنگ ہے۔



متعللقہ خبریں