صدرٹرمپ نے اپنی صحت کی رپورٹ خود لکھوائی ہے: ڈاکٹر ہیرلڈ بورسٹین

سال 2015 میں تیار کی جانے والی صدر ٹرمپ کی ہیلتھ رپورٹ میں نے خود نہیں لکھی بلکہ صدر ٹرمپ نے خود لکھوائی تھی: ہیرلڈ بورسٹین

962519
صدرٹرمپ نے اپنی صحت کی رپورٹ خود لکھوائی ہے: ڈاکٹر ہیرلڈ بورسٹین

دعوے کے مطابق نومبر 2016 میں صدارتی انتخابات  کے لئے مقابلے کے دوران اپنی صحت کی رپورٹ کو خود لکھوایا تھا۔

اس دور میں صدر ٹرمپ کے ڈاکٹر ہیرلڈ بورسٹین نے کہا ہے کہ سال 2015 میں تیار کی جانے والی صدر ٹرمپ کی ہیلتھ رپورٹ انہوں نے خود  نہیں لکھی۔

سی این این ٹیلی ویژن کے لئے اپنے بیان میں ہیرلڈ بورسٹین نے کہا ہے کہ ان سے  ہیلتھ رپورٹ  صدر ٹرمپ نے خود لکھوائی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حفاظتی دستے نے 3 فروری 2017 میں نیویارک میں ان کے دفتر پر چھاپہ مار کے صدر ٹرمپ  کی لیبارٹری رپورٹوں ، ہیلتھ رپورٹ ان کی اصل اور فوٹو کاپیوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔

تاہم وائٹ ہاوس  کی ترجمان سارا سانڈریس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایک چھاپہ نہیں تھا بلکہ وائٹ ہاوس کے شعبہ صحت کا صدر کی ہیلتھ رپورٹ کو اپنی تحویل میں لینا ایک معمول کی کاروائی تھی۔



متعللقہ خبریں