ٹرمپ کے ٹویٹر پیغامات ان کے مشیر لکھتے ہیں

صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے ٹویٹ پیغامات  کے پس پردہ شخصیت ان کے مشیر برائے سوشل میڈیا ڈین سکاوینو ہیں

961305
ٹرمپ کے ٹویٹر پیغامات ان کے مشیر لکھتے ہیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے ٹویٹ پیغامات  کے پس پردہ شخصیت ان کے مشیر برائے سوشل میڈیا ڈین سکاوینو ہیں۔

اکیاون ملین سے زائد فالوئرز کے ساتھ ٹرمپ کا سرکاری ٹویٹر پیج  عالمی ایجنڈے کا تعین کرتا ہے۔

ٹرمپ کے ٹویٹر پیج کی طرف سے بین کئے گئے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر کے اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہیں یہاں تک کہ  شئیر کئے گئے پیغامات کے خلاف دعوی تک دائر کروایا جاتا۔

ایسے دعووں میں جن افراد کے نام  کا ذکر ہو رہا ہے ان میں سے ایک ٹرمپ کے مشیر برائے سوشل میڈیاڈین سکاوینو ہیں۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے وائٹ ہاوس کے حکام سے موصول معلومات کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سکاوینو ایک محنتی اور ٹرمپ کے ساتھ حتمی وابستگی کا مظاہرہ کرنے والے شخص ہیں۔

سکاوینوکے ٹرمپ کے لکھے ٹویٹر پیغامات میں بھی مداخلت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ تاحال یہ بات  حتمی شکل میں معلوم نہیں ہے کہ یہ مداخلت کس حد تک ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹرمپ سے قبل وائٹ ہاوس میں مشیر برائے سوشل میڈیا  کا عہدہ موجود نہیں تھا اور ٹرمپ کی دور میں اس عہدے پر موجود سکاوینو اصل میں ٹرمپ کے پرانے دوست ہیں۔



متعللقہ خبریں