امریکہ شمالی کوریا  سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا منتظر

وائٹ ہاؤس  کی ترجمان  سارہ   سینڈرز  نے   کہا ہے کہ نیوکلئیر   اسلحے کی تخفیف  سے متعلق   شمالی کوریا  کی جانب سے جب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر لیے جاتے   اس وقت تک اس ملک پر پابندیاں عائد رہیں گی

957418
امریکہ شمالی کوریا  سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا منتظر

امریکہ  شمالی کوریا  سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا منتظر ہے۔

وائٹ ہاؤس  کی ترجمان  سارہ   سینڈرز  نے   کہا ہے کہ نیوکلئیر   اسلحے کی تخفیف  سے متعلق   شمالی کوریا  کی جانب سے جب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر لیے جاتے   اس وقت تک اس ملک پر پابندیاں عائد رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ  صڈر ٹرمپ  اس وقت تک  ملاقات نہیں کریں گے جب تک وہ شمالی کوریا کی جانب سے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات نہیں اٹھا لیے جاتے۔

اُنھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تلف کر دے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ اور شی نے ’’امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مکالمے کے امکان کو خوش آئند قرار دیا اور اس بات کا عزم کیا کہ شمالی کوریا پر تب تک دباؤ اور تعزیرات قائم رہیں گی جب تک وہ مکمل طور پر قابل تصدیق اور جوہری ہتھیاروں کو ناقابل تردید طور پر تلف کرنے کی جانب ٹھوس اقدامات نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے اس بات کی توقع کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کے راہنما کِم جونگ اُن شمالی کوریا کے لیے ایک روشن راہ کا انتخاب کریں گے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر نے شمالی کوریا کے لیڈر سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی تاہم اس سلسلے میں ملاقات سے قبل   شمالی کوریا کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں