سلامتی کونسل:روس کی مذمتی قرارداد مسترد

یو این سیکیورٹی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی ہے

951604
سلامتی کونسل:روس کی مذمتی قرارداد مسترد
Conselho de Segurança da ONU.jpg

یو این سیکیورٹی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں روس، چین اور بولیویا شامل ہیں جبکہ آٹھ رکن ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ چار ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

روس کا مؤقف تھا کہ شام میں امریکا اور اتحادیوں کے حملے کھلی جارحیت اور عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے اس لیے اقوام متحدہ حالیہ حملے کی مذمت کرے۔ روسی سفیر واسلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت نے سلامتی کونسل کے سفارتی حل کو کمزور کردیا ہے، روس کو شام میں امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر شک ہے۔

 



متعللقہ خبریں