اقوام متحدہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی کو واضح انتباہ

عالمی قوانین کا پرچار کیا جائے اور اعتدال  پسندی سے کام لیتے ہوئے تناؤ  کو مزید  شہہ دینے والی ہر طرح کی کاروائیوں سے اجتناب برتا جائے

951264
اقوام متحدہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی کو واضح انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوٹرش  نے  امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے شام پر حملے  کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران عالمی قوانین کا پرچار کیا جائے اور اعتدال  پسندی سے کام لیتے ہوئے تناؤ  کو مزید  شہہ دینے والی ہر طرح کی کاروائیوں سے اجتناب برتا جانا چاہیے۔

انہوں نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ ہم شام پر  فضائی حملوں کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور  جب  عالمی امن و سلامتی کا معاملہ زیر بحث آتا ہے تو اقوام متحدہ کے معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کے   عین مطابق حرکت لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ اس معاملے میں  اقوام متحدہ کے معاہدے انتہائی واضح ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عالمی امن و سلامتی کے تحفظ  کی ذمہ دار ہے۔  میں سلامتی کونسل کے ارکان کو یکجا ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی درخواست کرتا  ہوں اور تمام تر مملکتوں سے اعتدال پسندی اور موجودہ حالات کو مزید ابتر بنانے  والی کاروائیوں سے اجتناب برتنے کی اپیل کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں