قندوزمیں افغان فضاِیہ کے حملے پر ابھی تک امریکی انتظامیہ کی خاموشی

امریکی انتظامیہ نے  افغانستان فضائیہ کی جانب سے 2 اپریل کو  قندوز  پر کیے جانے والے حملے  جس میں  بچوں سمیت ایک سوافراد جان بحق ہوگئے ہیں  کی خبروں  کے میڈیا  پر آنے کے باوجود  ابھی تک کوئی سرکاری  ارلامیہ جاری نہیں کیا ہے

944940
قندوزمیں افغان فضاِیہ کے حملے پر ابھی تک امریکی انتظامیہ کی خاموشی

افغانستان  کےصوبے قندوز میں  امریکی حملے کے کے بارے میں ابھی تک   امریکہ کی جانب سے کوئی  سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے  افغانستان فضائیہ کی جانب سے 2 اپریل کو  قندوز  پر کیے جانے والے حملے  جس میں  بچوں سمیت ایک سوافراد جان بحق ہوگئے ہیں  کی خبروں  کے میڈیا  پر آنے کے باوجود  ابھی تک کوئی سرکاری  ارلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، فضائی کارروائی میں 100 افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

حملے میں بچ جانے والے عینی شاہدین اور دیہاتیوں نے بتایا ہے کہ صوبہٴ قندوز میں طالبان کے زیر کنٹرول دشتِ آرچی کے ضلعے میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جو ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جمع تھے۔

ریڈیو کے مطابق، دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجتماع میں طالبان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا، جب کہ سینکڑوں افراد ’دستاربندی‘ کی ایک محفل میں شریک تھے، جس میں قرآن مجید کو حفظ کرنے پر نوجوان لڑکوں کو گریجوئیشن کی ڈگری دی جارہی تھی۔

دریں اثنا  غنی حکومت نے  کہا ہے کہ اس مہلک فضائی کارروائی سے متعلق تفتیش کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں