پوتن نے صدارتی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا

پوتن نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتخابات ہماری تاریخ کے صاف ترین اور شفاف ترین انتخابات تھے

943453
پوتن نے صدارتی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا

روس کے صدرولادی میر پوتن نے صدارتی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ وصول کر لیا ہے۔

پوتن نے کریملن کے صدارتی دفتر میں رشئین الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا کے ساتھ ملاقات کی۔

اٹھارہ مارچ کے انتخابات میں 76.69 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر پامفیلووا نے صدر پوتن کو الیکشن سرٹیفیکیٹ  پیش کیا۔

پوتن نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتخابات ہماری تاریخ کے صاف ترین اور شفاف ترین انتخابات تھے۔

واضح رہے کہ سرکاری نتائج  کے مطابق صدر پوتن  56 ملین 4 لاکھ 30 ہزار 712 ووٹ حاصل کر کے انتخابات کے فاتح رہے۔

چوتھے الیکشن سرٹیفیکیٹ کو وصول کرنے کے موقع پر صدر پوتن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ،صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ ترکی۔روس اعلیٰ سطحی  کاروباری تعاون کونسل  اجلاس میں اور آق کویو جوہری پاور پلانٹ  کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے  ،آج ترکی کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں