نائجیریا، بوکو حرام اور فوج کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے 18 افراد ہلاک

ملک میں  9 برسوں سے جاری دہشت گردی کے واقعات میں  20 ہزار افراد ہلاک  ہوئے ہیں تو 20 لاکھ   کو  مجبورا ً نقل مکانی  کرنی پڑی ہے

942553
نائجیریا، بوکو حرام اور فوج کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے 18 افراد ہلاک

 

نائیجیریا  میں  دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور سیکورتی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں  دونوں اطراف کی  فائرنگ کے بیچ   آنے والے کم ازکم 18 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

یہ جھڑپ  شمال مشرقی  شہر مائے دو غوری  کے دو دیہاتوں میں  رات گئے چھڑی ۔

بوکو حرام کے  شر پسندوں اور فوجی دستوں کے درمیان   تصادم   چھڑنے سے دیہاتیوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

تا ہم ،  یہ  گولیوں  کی زد میں آگئے، اس دوران 84 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ علاقہ بوکو حرام  کا گھڑ   مانا جاتا ہے، اس ملک میں  9 برسوں سے جاری دہشت گردی کے واقعات میں  20 ہزار افراد ہلاک  ہوئے ہیں تو 20 لاکھ   کو  مجبورا ً نقل مکانی  کرنی پڑی ہے۔



متعللقہ خبریں