امریکہ جانا ہے تو سوشل میڈیا میں بھی اپنا چال چلن بہتر بنانا ہو گا

سیکورٹی اسباب کے پیش نظر امریکی دفتر خارجہ نے وفاقی حکومت سے درخواست گزاروں کے سماجی رابطوں پر چال چلن کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی گئی

940732
امریکہ جانا ہے تو سوشل میڈیا میں بھی  اپنا چال چلن بہتر بنانا ہو گا

امریکی وزارت ِ خارجہ   نے  ویزے   اور امیگریشن  کے لیے درخواست   گزاروں کے پانچ سالہ سوشل  میڈیا ریکارڈ کا  جائزہ لینے    کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کی  جانب سے وفاقی ریکارڈز کو  روانہ کردہ  دستاویز کے مطابق "سیکورٹی نگرانی" میں  سختی لانے کے  زیر مقصد  امریکہ جانے کے خواہاں افراد  کی سوشل میڈیا    سرگرمیوں پر بھی  ایک نگاہ  رکھی جائیگی۔

اس مقصد کے تحت ہر سال تقریبًا 15 ملین  افراد کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

امریکی  انتظامیہ و بجٹ دفتر کی منظوری  کی منتظر ہونے والی اس تجویز میں  درخواست گزاروں کے   گزشتہ 5 برسوں میں استعمال کردہ  ٹیلی فون نمبروں، ای میلز ایڈریس اور مختلف ملکوں کی سیر وسیاحت جیسے معاملات کو  بھی  داخل کیا گیا ہے۔

یہ عمل درآمد سفارتی اور سرکاری  ویزے کے درخواست گزاروں پر  لاگو نہیں ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں