جرمنی کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کی کوشش،وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے کوششیں  شروع کر دی ہیں جس کےلیے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش اور امریکی سفیر نکی ہیلی سے ملاقات کریں گے

939919
جرمنی کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کی کوشش،وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے کوششیں  شروع کر دی ہیں۔

 خبر کے مطابق، اس سلسلے میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نیو یارک پہنچ گئے ہیں  جو کہ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش اور امریکی سفیر نکی ہیلی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان ہیں جبکہ ہر دو سال کے لیے دس غیر مستقل ارکان کو منتخب کیا جاتا ہے۔

 جرمنی آخری مرتبہ2011اور 2012 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنا تھا۔



متعللقہ خبریں