امریکہ: متعدد فوجی تنصیبات میں مشتبہ پیکٹوں نے کھلبلی مچا دی

ہم، دارالحکومت کے علاقے میں واقعے متعدد فوجی تنصیبات  میں بھیجے جانے والے مشتبہ پیکٹوں کا کھوج لگا  رہے ہیں اور یہ معاملہ اس وقت تحقیقی مراحل سے گزر رہا ہے: مشعل بالڈانزا

938336
امریکہ: متعدد فوجی تنصیبات میں مشتبہ پیکٹوں نے کھلبلی مچا دی

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے جوار میں موجود متعدد فوجی تنصیبات میں مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے ہیں۔

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مشعل بالڈانزا نے مشتبہ پیکٹوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، دارالحکومت کے علاقے میں واقعے متعدد فوجی تنصیبات  میں بھیجے جانے والے مشتبہ پیکٹوں کا کھوج لگا  رہے ہیں اور یہ معاملہ اس وقت تحقیقی مراحل سے گزر رہا ہے۔ تاہم بالڈانزا نے تفصیلات کے بارے میں ایف بی آئی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری طرف نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے امریکی  ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی بااثر شخصیت نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا میں واقع فورٹ بلوائر بیرکوں کی قومی دفاعی یونیورسٹی  میں مشتبہ پیکٹ بھیجا گیا ہے۔

تاہم این بی سی  ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں ایف بی آئی  کے حکام  کے مطابق فورٹ  بلوائر  بیرکوں کی جیو سپیشل  خبر رساں ایجنسی اور قومی دفاعی یونیورسٹی میں دو علیحدہ علیحدہ پیکٹ بھیجے گئے ہیں۔ ان پیکٹوں میں سے ایک میں سرکٹ بورڈ سے بندھی ہوئی محلول سے بھری ایک شیشی نکلی ہے اور دونوں پیکٹوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

این بی سی کے لئے اپنے بیان میں ایف بی آئی کے حکام نے کہا ہے کہ ایک پیکٹ وائٹ ہاوس  اور سی آئی اے کے وقوع کے علاقے اناکوسٹیا۔بولنگ بیس  میں بھی بھیجا گیا ہے۔

پیکٹوں کو تحقیق کے لئے کوانٹیکو کے ایف بی آئی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے اور تا حال اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ آیا ان میں موجود چیزیں دھماکہ خیز ہیں یا نہیں۔

دوسری طرف سی این این  ٹیلی ویژن کے لئے اپنے بیان میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن میں قومی دفاعی یونیورسٹی  میں واقع فورٹ میک نائر  بیرکوں میں ایک پیکٹ بھیجا گیا ہے جس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

بّری فوج کے ترجمان مائیکل ایل ہاورڈ  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے پیکٹ میں سیاہ بارود اور اس کے باقیات  کی تصدیق کی ہے تاہم ایکس رے  مناظر میں  پیکٹ میں ایک جی پی ایس آلہ اور ایک فیوز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور واقعے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



متعللقہ خبریں