برطانیہ عظمی کی بقا ہمارے لیے مقدم ہے لہذا روسی سفارت کار آسٹریلیا چھوڑ دیں: ٹرنبل

آسٹریلوی وزیراعظم نےاپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک  کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کی حمایت کرتے ہوئے آسٹریلیا نے روس کے دو سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے

938452
برطانیہ عظمی کی بقا ہمارے لیے مقدم ہے لہذا روسی سفارت کار آسٹریلیا چھوڑ دیں: ٹرنبل

آسٹریلیا نے برطانیہ میں مقیم سابق روسی جاسوس سرگی  اسكرپل اور ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے لئے  اعصابی گیس کا استعمال کرنے کے معاملہ میں روس کے دو سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔
ٹرنبل نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک  کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کی حمایت کرتے ہوئے آسٹریلیا نے روس کے دو سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے.
ٹرنبل نے کہا کہ دو روسی سفارت کاروں کی شناخت غیر اعلانیہ  خفیہ  حکام کے طور پر کی گئی ہے اور آسٹریلیا کی حکومت نے ویانا معاہدہ کے مطابق ان دونوں سفارت کاروں کو  ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے بھی" سی ایٹل"  میں متعین روسی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا  حکم دیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں