ترکی سے فوجیوں کا انخلاء نہیں کیا گیا، سینٹ کوم

چند ہفتوں سے یہ دعوے سامنے آرہے تھے کہ  امریکہ نے  ادانہ کے انجرلیک  فوجی ہوائی اڈے سے اپنے    محارب   دستوں کو واپس بُلا لیا ہے

937490
ترکی سے فوجیوں کا انخلاء نہیں کیا گیا، سینٹ کوم

امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر  سینٹ کوم نے  اعلان کیا ہے کہ امریکہ   کے ترکی کے انجرلک اور قطر کے الا عدید فوجی اڈوں سے اپنے  فوجیوں کو واپس  بلانے  کی خبریں  حقائق کے منافی ہیں۔

سینٹ کوم کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ  کے ذریعے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ " امریکی فوجیوں کے  ترکی اور قطر کے فوجی  اڈوں سے علیحدگی اختیار کرنے کی  خبریں  غلط اور من گھڑت ہیں۔"

 پیغام میں کہا گیا ہے کہ "مشترکہ سیکورٹی  خدشات  کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لیے  مل جل کر حرکت کرنے  کی ضرورت ہونے والے ایک دور میں  یہ  نقصان دہ خبریں، خطے میں  شراکت داروں کے درمیان عدم اعتماد اور دُوری کے بیج بو رہی ہیں۔ "

خیال رہے کہ چند ہفتوں سے یہ دعوے سامنے آرہے تھے کہ  امریکہ نے  ادانہ کے انجرلیک  فوجی ہوائی اڈے سے اپنے    محارب   دستوں کو واپس بُلا لیا ہے۔

اس سے  قبل  پینٹا گون نے بھی   ترکی کے فوجی اڈے انجرلیک سے    امریکہ  کے انخلاء کی خبروں کی  سختی سے تردید کی  تھی۔

 



متعللقہ خبریں