روس کے انتخابات: پوٹین کے چوتھی بار صدربننےکے واضح امکانات

روس  میں 109 ملین رائے دہندگان  نے گزشتہ روز صدر  کے انتخاب کےلیے ووٹ ڈالا جس کے نتیجے میں اب تک صدر پوٹین کو 76 فیصد ووٹ ملے ہیں جن سے ان کی چوتھی بار صدر بننے کی راہ آسان  ہوتی نظر آرہی ہے

932447
روس کے انتخابات: پوٹین کے چوتھی بار صدربننےکے واضح امکانات

 روس  میں 109 ملین رائے دہندگان  نے گزشتہ روز صدر  کے انتخاب کےلیے ووٹ ڈالا۔

 ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کو ہے  جبکہ اب تک صدر پوٹین      کو 76 فیصد ووٹ ملے ہیں جن سے ان کی چوتھی بار صدر بننے کی راہ آسان  ہوتی نظر آرہی ہے۔

 ریڈ اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد  سے اظہار تشکر کرتےہوئے صدر پوٹین نے  کہا کہ   ہم ایک بڑی ٹیم  ہیں جس  کا میں ایک حصہ ہوں  ،ملکی مستقبل کو تابناک بنانا ہمارا  فرض ہے  اور ہم  روس کےلیے  نمایاں  کامیابیوں کا حصول ممکن بنائیں گے۔

 الیکشن کمیشن  نے بتایا ہے کہ اس انتخابی  مہم  کے دوران   15 ممالک سےسائبر حملے ہوئے ہیں   جبکہ ملک کے  مختلف علاقوں  کے پولنگ اسٹیشنوں  پر  جعلی ووٹ ڈالنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں