امریکی صدر ٹرمپ کی بہو نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا،ٹرمپ جونیئر نے تصدیق کر دی

امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے

930968
امریکی صدر ٹرمپ کی بہو نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا،ٹرمپ جونیئر نے تصدیق کر دی

امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔

خبر کے مطابق، علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے ۔

درخواست کے  تحت  ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے ۔

ٹرمپ جونیئر اور ونیسیا کے پانچ بچے ہیں ۔

واضح رہےصدر ٹرمپ بھی دو بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری  اہلیہ  ہیں۔



متعللقہ خبریں