برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا

برطانیہ  کی وزیر اعظم  تھریسا مئے  نے پارلیمنٹ کے ایوان ِ زیریں  دارلعوام  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سکریپل اوران کی صاحبزادی  یولیا  کو گزشتہ ہفتے     سالس بری میں زہر دے کر ہلاک کرنے  کے الزام میں   23 روسی سفارت کاروں  ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

929797
برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں  کو ایک ہفتے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا

برطانیہ  نے  روس کے سابق  جاسوس  سرگئی  سکریپل  کو زہر دیے جانے پر اپنے ردِ عمل کے طور پر  23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ  کی وزیر اعظم  تھریسا مئے  نے پارلیمنٹ کے ایوان ِ زیریں  دارلعوام  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سکریپل  اور ان کی صاحبزادی  یولیا  کو گزشتہ ہفتے     سالس بری میں زہر دے کر ہلاک کرنے  کے الزام میں   23 روسی سفارت کاروں  ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد  پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں روسی سفارتکاروں   کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے سے  طویل عرصے تک یہ ملک روسی  جاسوسوں کی کاروائیوں سے محفوظ رہے گا۔

برطانیہ نے  روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لیے  ایک ہفتے تک  کی مہلت دی ہے ۔

برطانیہ   نے  روس کے تمام اعلیٰ سطح ی وفود کے دوروں پر بھی  پابندی عائد کردی ہے۔

برطانیہ  کے شاہی خاندان نے    روس میں سن 2018    عالمی کپ  میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں