روانڈا:آسمانی بجلی گرجا گھر پر گرگئی،16 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

افریقی ملک روانڈا میں ایک گرجا گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے  16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئَے

927441
روانڈا:آسمانی بجلی گرجا گھر پر گرگئی،16 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

افریقی ملک روانڈا میں ایک گرجا گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے  16 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہےکہ  ملک کے جنوبی قصبے  نیارو گورو  کے اس گرجا گھر میں اس وقت  کثیر تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے ۔

اس  حادثے میں 140 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں  آسمانی بجلی     سے بچاو کےلیے  انتظام  موجود نہیں  تھا ۔

 گزشتہ ہفتے بھی  جنوبی شہر روسنگہ   میں  شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے  1 طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں