طیارے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا: روسی وزارت دفاع

طیارے میں موجود تمام افراد  روسی فوجی تھے اور ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا: وزارت دفاع

924343
طیارے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا: روسی وزارت دفاع

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کا Antonov-26 کارگو طیارہ  شام کی ہمئیم ائیر بیس  کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 33 مسافر اور عملے کے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

طیارے میں موجود تمام افراد  روسی فوجی تھے اور ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع کے ابتدائی بیان میں  طیارے  میں 26 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں