ٹرمپ ۔ سیسی ملاقات

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی انتظامیہ کے مشرقی الغوطہ پر حملوں کے موضوع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

922856
ٹرمپ ۔ سیسی ملاقات

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی انتظامیہ کے مشرقی الغوطہ پر حملوں کے موضوع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ٹرمپ اور سیسی کے ٹیلی فونک مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات امریکہ۔مصر تعاون کو تقویت دینے والے مواقع کے ساتھ ساتھ شام کے علاقے مشرقی الغوطہ میں جاری بشار الاسد انتظامیہ اور روس کے  حملے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سربراہان نے معصوم شہریوں پر اسد انتظامیہ کے حملوں  کا ذمہ دار روس اور ایران کی انتظامیہ کو قرار دیا  اور ان کی اسد انتظامیہ کو فراہم کردہ امداد پر بات چیت کی۔

شام میں انسانی بحران کے خاتمے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے موضوعات پر  عرب لیگ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں