الزامات لگانا امریکہ  کی پسندیدہ ترین حکمت عملی ہے: لیونڈ سلٹسکی

الزامات لگانا امریکہ  کی پسندیدہ ترین حکمت عملی ہے جسے وہ مشرق وسطی میں اپنی تخریب کار پالیسی کو بر حق ثابت کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے : سلٹسکی

923232
الزامات لگانا امریکہ  کی پسندیدہ ترین حکمت عملی ہے: لیونڈ سلٹسکی

روس نے کہا ہے کہ امریکہ کے روس پر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق، الزامات  غیر حقیقی ہیں۔

روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دُوما کی بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے سربراہ لیونڈ سلٹسکی نے کہا ہے کہ ماسکو کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے، مشرقی الغوطہ سے متعلق، فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں  واشنگٹن  نے غیر حقیقی دعووں کی تشہیر کی ہے۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ  امریکہ کی طرف سے ماسکو پر لگایا گیا یہ الزام ایک اور بلا ثبوت جھوٹ ہے۔

سلٹسکی نے کہا ہے کہ روس نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ہمیشہ پورا کیا ہے اور کبھی بھی سمجھوتوں کی خلاف ورزی نہیں  کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جس طرح لیبیا  اور بیت المقدس  میں کیا ہے اس طرح ہم نے کبھی بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کا اطلاق  نہ کرنے  یا پھر ان فیصلوں کو اپنی مرضی کا رنگ دینے کی کوشش نہیں کی۔

سلٹسکی نے کہا کہ اس نوعیت کے الزامات لگانا امریکہ  کی پسندیدہ ترین حکمت عملی ہے جسے وہ مشرق وسطی میں اپنی تخریب کار پالیسی کو بر حق ثابت کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزام لگانے سے امریکہ کا مقصد داعش  کہ جس کے قیام میں خود اس کا بھی عمل دخل ہے ، کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شہریوں کی ذمہ داری سے بچنا  ہے۔



متعللقہ خبریں