ٹرمپ، ماکرون اور مرکل کا شام میں فائر بندی کے اطلاق پر زور

سربراہان کی روس سے  مشرقی الغوطہ  پر بمباری کو روکنے اور اسد انتظامیہ  کے شہری آبادیوں پر حملوں کا سد باب کرنے  کی   اپیل

922012
ٹرمپ، ماکرون اور مرکل کا شام میں فائر بندی کے اطلاق پر زور

صدر ِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگیلا مرکلا ور صدر ِ فرانس امینول ماکرون سے ٹیلی فونک ملاقات میں اسد انتظامیہ ، روس  اور ایران کے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   میں لیے جانے والے 'انسانی فائر بندی 'کے فیصلے   پر عمل  درآمد  کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   بتایا گیا   ہے کہ ٹیلی فونک ملاقات میں ٹرمپ نے ماکرون  اور مرکل سے شام کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  "مرکل اور ماکرون نے شامی انتظامیہ اور اس کے حمایتی روس اور ایران   کی جانب سے اقوام متحدہ کی 2401 نمبر کی قرار داد پر  فوری طور پر عمل درآمد کی ضرورت پر اتفاق ِ رائے کیا ہے۔"

علاوہ ازیں سربراہان   نے  روس سے  مشرقی الغوطہ  پر بمباری کو روکنے اور اسد انتظامیہ  کے شہری آبادیوں پر حملوں کا سد باب کرنے     کے لیے  اپیل کی ہے۔

اعلامیہ میں   بتایا گیا ہے کہ امریکہ، اسد انتظامیہ  کی  قتل عام کی کاروائیوں کو معاف نہیں کرے گا،  تینوں ملکوں نے  روسی صدر ولادیمر پوتن کے 'جوہری اسلحہ کو فروغ دیے جانے' کے بارے میں بیانات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں