امریکہ ماہ مئی میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کر دے گا

اسرائیلی وزیر مواصلات و خفیہ سروس     کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ 14 مئی کو اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کر دے گا

917358
امریکہ ماہ مئی میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کر دے گا

متحدہ امریکہ  تمام تر عالمی ردِ عمل کے باوجود اشتعال انگیز القدس کے فیصلے کو مزید ایک قدم آگے بڑھا رہا ہے۔

امریکی وزارت ِ خارجہ  کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیلی ریاست کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع یعنی رواں سال کے ماہ مئی میں اپنا سفارتکانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔

اُدھر اسرائیلی وزیر مواصلات و خفیہ سروس     کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ 14 مئی کو اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کر دے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کو آئند قرار دیتے ہوئے  امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان  نوریٹ کا کہنا ہے  کہ امریکی سفارتخانے کو  پہلے مرحلے میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس کے کونسل خانے میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا جبکہ اس کی مستقل قیام کے لیے جگہ خریدی جائے  جس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود سفارتخانے میں اسرائیل میں امریکی سفیر اور دفتر کے عملے کے چند افراد کے لیے جگہ میسر ہوگی۔

 فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردائنہ نے  اس امریکی اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ  یک طرفہ اقدام کوئی قانونی جواز فراہم نہیں کرے گا، اور اس کی وجہ سے خطے میں امن بحال کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔



متعللقہ خبریں