اسکولوں کے اساتذہ کو مسلح کیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

اساتذہ کو مسلح کیا جانا اسکولوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف موئثر ثابت ہو سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

915578
اسکولوں کے اساتذہ کو مسلح کیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اساتذہ کو مسلح کیا جانا اسکولوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف موئثر ثابت ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں، ریاست فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں ایک ہائی اسکول پر 17 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے میں زندہ بچ جانے والے طالبعلموں اور ان کے والدین کے ساتھ ملاقات کی ۔

طالبعلموں سے حملے کے دن کے حالات اور ان کے احساسات  کے بارے میں بات کرنے اور ان کے والدین کو سننے کے بعد اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "اگر اساتذہ میں سے کسی کو اسلحے کے استعمال  کا پتا ہوتا تو حملے کو زیادہ تیزی کے ساتھ روکا جا سکتا تھا"۔

ہائی اسکول میں حملے کے دوران بعض اساتذہ کے فرار ہونے پر مجبور ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "کم از کم چند ایک اساتذہ کے پاس اسلحہ ہوتا تو وہ فرار ہونے کی بجائے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کر سکتے تھے"۔

پولیس کے حملہ شروع ہونے سے 8 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچ سکنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسکولوں میں تعلیمی اہلکاروں کے 20 فیصد کو اسلحہ رکھنے کا اختیار دینے کے پہلو پر غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اسے خفیہ اسلحے کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ رکھنے کی اجازت صرف ان افراد کو دی جائے گی جو اسلحے سے آشنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس اسلحے کو پوشیدہ رکھیں گے ، انہیں اس کی خصوصی تربیت دی جائے گی اور اس طرح سر پھرے لوگوں کے لئے کوئی غیر مسلح جگہ باقی نہیں بچے گی۔

واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا میں گذشتہ ہفتے 19 سالہ نکولس کروز  نامی شخص نے سٹون مین ڈگلس ہائی اسکول پر مسلح حملہ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں