اسکولوں اور بچوں کا تحفظ ہماری اولیت کے معاملات میں شامل ہے، صدر ٹرمپ

گزشتہ روز ایک امریکی اسکول میں گھستے ہوئے اندھا دھند فائر کرنے والے مجرم کے خلاف عدالتی کاروائی شروع ہو گئی ہے

911792
اسکولوں اور بچوں کا تحفظ ہماری اولیت کے معاملات میں شامل ہے، صدر ٹرمپ

صدرِ امریکہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا  کے ایک اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے 17 افراد کے لواحقین  سے  اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں  کی فی الفور  صحتیابی کی دعا کی۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے اعلان   میں کہا ہے کہ   تمام تر متعلقہ حکام   ہر ممکنہ کاروائیاں کر رہے ہیں اور بحیثیت قوم ہم اس قسم کے کٹھن ایام  سے  نبٹنے  کو بخوبی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"پوری قوم  سوگ منا رہی ہے، کسی بھی امریکی اسکول میں  کوئی بھی طالب علم اور معلم خطرے میں نہیں  ہونا  چاہیے، اس بات پر یقین  رکھیں کہ آپ لوگ تنہا  نہیں ہیں، ہمارے اسکولوں اور بچوں کا تحفظ  ہماری اہم ترین  اولیت  ہونے پر  مبنی مذاکرات  کیے  جائیں گے اور ان مسائل کا ہم سب مل  کر حل تلاش کریں  گے۔"

ٹرمپ نے آئندہ کے ایام میں  جائے وقوعہ کا  دورہ کرنے کی سوچ کا بھی اظہار کیا ۔

دوسری جانب اطلاع دی گئی ہے کہ    حملہ آور 19 سالہ نکولاس کروز کو  پہلی بار عدالت میں پیش کیا گیا ،  قصدی طور پر 17 افراد کو قتل کرنے   کے جرم  میں   اس کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائیگی۔

حملہ ہونے والے  اسکول کے سابقہ طالب علم  کروز کے اس حملے کے پیچھے کونسے مقاصد کارفرما ہونے کے معاملے میں غیر یقینی کی صورتحال برقرا ر ہے تو  حملہ آور کے ایک نسل پرست گروپ سے تعلق  ہونے  کے دعوی کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کروز نے اے آر۔15 قسم کی نیم خود دساختہ گن استعمال کی جسے اس نے قانونی طریقے سے  خریدا  تھا۔



متعللقہ خبریں