امریکہ، شگاگو میں شدید برفباری سے ہزاروں پروازیں متاثر

حکام  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں    کہا  گیا ہے کہ مسافروں اور عملے  کی سلامتی کے پیش ِ نظر  خدمات کو روکا گیا ہے

908768
امریکہ، شگاگو میں شدید برفباری سے ہزاروں پروازیں متاثر

امریکی  ریاست  الی نوئس  کے شہر شگاگو میں اختتام الہفتہ ہونے والی   شدید برفباری  روز مرہ کی  زندگی کومتاثر   کر رہی ہے۔

شگاگو کے  دونوں ہوائی اڈوں پر  1300 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکام  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں    کہا  گیا ہے کہ مسافروں اور عملے  کی سلامتی کے پیش ِ نظر  خدمات کو روکا گیا ہے  جس پر ہم مسافروں سے معذرت  خواہ ہیں۔

دریں اثناء  علاقے کے اسکولوں میں بھی دو دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں