افریقہ: بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر چھوڑ دیا،عملے کے 22بھارتی شہری بھی آزاد کر دیئے

بحری قزاقوں نے اُس آئل ٹینکر کو چھوڑ دیا ہے جس کے عملے میں 22 بھارتی شہری شامل تھے۔ یہ بات اس تجارتی بحری جہاز کی مالک کمپنی کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

904507
افریقہ: بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر چھوڑ دیا،عملے کے 22بھارتی شہری بھی آزاد کر دیئے

 معلوم ہوا ہے کہ بحری قزاقوں نے اُس آئل ٹینکر کو چھوڑ دیا ہے جس کے عملے میں 22 بھارتی شہری شامل تھے۔ یہ بات اس تجارتی بحری جہاز کی مالک کمپنی کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ  یہ جہاز  گزشتہ جمعرات کے روز افریقہ کے مغربی ساحلوں کے قریب لا پتہ ہو گیا تھا۔

 ہانگ کانگ میں قائم اس کمپنی کے مطابق اس بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے اور اس پر لدا 13,500 ٹن تیل بھی موجود ہے۔

 کمپنی کی طرف سے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس  بحری جہاز کو چھڑانے کے لیے بحری قزاقوں کو تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں۔



متعللقہ خبریں