شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے

ملک میں 7 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے انتخابات کے انعقاد  کی ضرورت ہے

900378
شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے

روس کے شہر سوچی میں منعقدہ شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں شام کی خود مختاری اور زمینی سالمیت سے وابستگی پر زور دیا گیا ہے۔

کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے"۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے سیاسی حل کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔ 

مزید کہا گیا ہے کہ  نسلی و دینی  امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام شامی عوام مساوی ہے  اور سرحدوں کے تحفظ ، غیر ملکی طاقتوں اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد  کے لئے شامی فوج کا اپنے فرائض کو جاری رکھنا  ضروری ہے ۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے، موجودہ شامی آئین میں تبدیلیوں کے لئے 150 اراکین پر مشتمل  کمیٹی کے قیام  کا ذکر کیا اور ملک میں 7 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے انتخابات کے انعقاد  کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں