ان بےکس ولاچار پناہ گزینوں کے مسائل جلد حل ہونا چاہیئے:انجیلینا جولی

اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر اور سرکردہ سماجی کارکن انجیلنا جولی نے گزشتہ روز اردن میں قائم  الزعتری پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی

899013
ان بےکس ولاچار پناہ گزینوں کے مسائل جلد حل ہونا چاہیئے:انجیلینا جولی

اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر اور سرکردہ سماجی کارکن انجیلنا جولی نے گزشتہ روز اردن میں قائم  الزعتری پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔

 اس دورے کے دوران انہوں نے جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں سے ملاقات کی اور ان کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔

 جولی کا کہنا تھا کہ انہیں پناہ گزینوں سے عشق ہے اور وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔

معروف امریکی اداکارہ اور سماجی کارکن انجیلنا جولی کا کہنا تھا کہ الزعتری پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کو گھروں سےنکلے8 سال ہونے کو ہیں مگر ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہوسکی ہیں۔

 انہوں نے عالمی برادری سے شامی پناہ گزینوں کی پرامن اور جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ شام کی سرحد کےقریب واقع اردن کے شمالی علاقے المفرق میں قائم الزعتری پناہ گزین کیمپ میں 80 ہزار شامی پناہ گزین مقیم ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں