الجزائر فرانس سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا

الجزائر اپنی زمین پر جوہری اسلحے کے تجربات کرنے کی وجہ سے  فرانس سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا

898959
الجزائر فرانس سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا

الجزائر اپنی زمین پر جوہری اسلحے کے تجربات کرنے کی وجہ سے  فرانس سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

اطلاع کے مطابق الجزائر کے وزیرِ مجاہدین الطیب زیتونی نے جوہری تجربات کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان تجربات کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ہرجانے کے لئے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا۔

فرانس نے 1966۔1996 کے سالوں میں الجزائر اور فرنچ پولینیزیا  میں تقریباً 210 جوہری تجربات کئے تھے۔

فرانس کی تاریخ پر ایک سیاہ دھبے کی حیثیت کے حامل ان جوہری تجربات سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

جوہری تجربات کو سابق صدر ژاک شیراک کے دور میں ختم کیا گیا اور  تجربات سے متاثر ہونے والوں کو ہرجانہ ادا کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فرانس کا دعوی ہے کہ تجربات سے نقصان اٹھانے والے افراد کی تعداد 50 ہے اور ان میں سے زیادہ تر فوجی ہیں۔

تاہم الجزائر کا کہنا ہے کہ جوہری تجربات سے فوجیوں اور شہریوں پر مشتمل 18 ہزار افراد متاثر ہوئے جن میں سے اکثر چند سالوں کے اندر اندر ہلاک ہو گئے۔

فرانس میں سال 2010 میں جوہری تجربات  کے متاثرین کو ہرجانے کی ادائیگی پر مبنی ایک قانون نافذ العمل ہونے کے باوجود صرف 20 افراد کو ہرجانہ ادا کیا گیا تھا۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت زندہ متاثرین میں سے کم از کم 35 فیصد کینسر کا شکار ہے۔



متعللقہ خبریں