حالات سازگارہوئے توشمالی کویائی لیڈر سے بات کرلوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا ئی ہم منصب مون جائے اِن کو بتایا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں

885806
حالات سازگارہوئے توشمالی کویائی لیڈر سے بات کرلوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا ئی ہم منصب مون جائے اِن کو بتایا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

 وائٹ ہاؤس  کے مطابق ،صدر ٹرمپ نے بذریعہ ٹیلی فون جنوبی کوریائی صدر سے ہونے والی بات چیت کے دوران کہا کہ جب مناسب وقت اور مناسب حالات ہوں گے تو وہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں۔

 جنوبی کوریا کے صدر نے اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دونوں کوریا ئی نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ دو  سالوں  کے دوران یہ اس نوعیت کی پہلی بات چیت تھی۔



متعللقہ خبریں